10 مئی 2014 - 13:45
ایران کے خلاف پابندیاں اور دھمکیاں بے اثر: ڈاکٹر لاریجانی

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے ایران کے خلاف پابندیوں اور دھمکیوں کو پیشرفت کےعمل میں بے اثر قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج تہران ميں کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں نے ہمیشہ ایران کی ترقی و پیشرفت میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں لیکن ایران میں ایسی توانائیاں، صلاحیتیں، وسائل اور ذرائع موجود ہيں جو ان کی منہ زوری کے سامنے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے علاقے میں اسلامی جمہوریۂ ایران کی اہم پوزیشن اور دنیا پر اس کے اثرانداز ہونے کےبارے میں کہا کہ دوسروں کے روڑے اٹکانے اور مشکلات کھڑی کرنے سے ہراساں نہیں ہونا چاہئے، انہوں نے اس مانع تراشی کو ایران کی پیشرفت کے عمل میں ایک موقع سے تعبیر کیا ۔